بابری مسجد شہید کرنے والے نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

بابری مسجد شہید کرنے والے نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دی ہیں۔ بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6 ماہ بعد ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ وہ 90 سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے علاوہ دیگر 27 بلوائی بھی مسلمان ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلیے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90 سے زائد مساجد تعمیر کی جا چکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامر مبلغ بھی بن گیا تھا۔ بلبیر سنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔
 

Post a Comment

0 Comments