مکافاتِ عمل

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مکافاتِ عمل

کبھی سوچا ہے کہ مکافاتِ عمل ہے کیا ؟ کیوں کہتے ہیں کہ یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے؟ مکافاتِ عمل کا مطلب ہوتا ہے عمل کا بدلہ، عمل جو ہم کرتے ہیں اور بدلہ جو ہمیں ملتا ہے۔ اس دنیا میں انسان جو کچھ کرتا ہے اس کا بدلہ ضرور اسے ملتا ہے، پھر چاہے وہ اچھا ہو یا برا۔ اچھائی کی جزا جس طرح ضرور ملتی ہے اسی طرح برائی کی سزا بھی ملتی ہے۔ آج کسی کا دل دکھاؤ گے تو کل کو اپنا دل ضرور دکھے گا، آج کسی کا حق مارو گے تو کل کو اپنا حق بھی نہیں ملے گا، آج کسی کو دھوکہ دو گے تو کل کو خود بھی دھوکا کھاؤ گے۔ 

مگر بات تو صرف سمجھنے کی ہے۔ اگر کسی کے ساتھ برا کرو اور خود پر برا وقت آجائے تب بیٹھ کر یہ سوچو کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور جواب نہ ملے، حقیقت جانتے ہوئے بھی اس بات کا اعتراف نہ کر سکو کہ یہ مکافاتِ عمل ہے تو شاید ابھی ضمیر سو رہا ہے۔ ہر انسان کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ جب وہ کچھ برا کر رہا ہوتا ہے تو اس کا ضمیر اس کو ملامت ضرور کر رہا ہوتا ہے مگر یہ الگ بات ہے کہ اس آواز کو دبا دیا جاتا ہے اور اس کی سنی نہیں جاتی۔ برے وقت کی برائی سے ڈرنا چاہیے اور اس فانی دنیا میں کچھ بھی کرنے سے پہلے ایک بار مکافاتِ عمل کے بارے میں ضرور سوچ لینا چاہیے۔

مناحل عثمان


 

Post a Comment

17 Comments

  1. Very good 👍😊👌👌👌👍👍

    ReplyDelete
  2. کتنا اچھا لکھا ہے سمھجے میں بھی آسانی ہوگیی Great Wow!!!!

    ReplyDelete
  3. لگتا ہے آپ اسکو صحیصح سمجھے ہے اور مجھے ایسا لگا کہ اس میں درد ہے

    ReplyDelete
  4. بہترین ماشاءاللہ سب نے اپنے اپنےمکافات عمل پرنظر ڈالنا چاہتے اللہ ہم کو بھی اس عمل پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

    ReplyDelete
    Replies
    1. آ مین ثم آمین یا رب العالمین۔

      Delete
  5. مختصر جواب یہ ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی

    ReplyDelete
  6. ماشاءاللہ اللہ آپکے علم میں اضافہ فرمائے 🌹🌹🌹

    ReplyDelete
  7. بہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کے علم میی اضافه فرماے

    ReplyDelete