مسجد الحرام میں اذان کے انتظامات کیسے کیے جاتے ہیں ؟

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مسجد الحرام میں اذان کے انتظامات کیسے کیے جاتے ہیں ؟

مسجد الحرام میں اذان کا مخصوص نظام ہے۔ اسکے لیے انجینیئرز اور دفتری کارکن تعینات ہیں۔ حرم مکی میں اذان کے لیے 24 افراد تعینات ہیں۔ اذان کے ادارے میں 140 افراد کام کرتے ہیں۔ تمام اپنے شعبے میں اعلیٰ ڈگری یافتہ ہیں اور بہترین تربیت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ حرم شریف میں سات ہزار لاﺅڈ اسپیکرز کے ذریعے اذان کی آواز پہنچتی ہے۔ ہر نماز کے وقت اذان اور تکبیر کے لیے لاﺅڈ سپیکر آن کیے جاتے ہیں۔ علی احمد ملا مسجد الحرام کے سینیئر موذن ہیں۔ 1366ھ مطابق 1945ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق مکہ کے ایسے خاندان سے ہے جس کے بیشتر افراد کو مسجد الحرام میں موذن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ 1975 میں اپنے چچا زاد شیخ عبدالمالک الملا کے انتقال کے بعد حرم شریف کے موذن بنے۔ چالیس برس سے موذن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی آواز منفرد ہے۔ پوری دنیا میں انہیں ’بلال الحرم‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

بشکریہ اردو نیوز

Post a Comment

0 Comments