میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے، مسجد کو 6 سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے اور اس میں 63 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ فن تعمیر کی شاہکار مسجد کا ڈیزائن دو خواتین ماہر فن تعمیر نے تیار کیا ہے جو سلطنت عثمانیہ کے طرز تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔ مسجد کو خوبصورت فانوس، دیدہ زیب قالین اور لائٹوں سے سجایا گیا ہے جو اسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مسجد کی کْل لاگت تقریباً 9 ارب روپے آئی ہے۔
0 Comments