پاکستانی خاتون نسیم اختر نے قرآن پاک کا منفرد نسخہ مدینہ منورہ کے عجائب گھر کو تحفے کے طور پر پیش کر دیا۔ صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ اس خاتون نے یہ کامل نسخہ 32 برس کے عرصے میں کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کیا۔ حیرت انگیز طور پر اس کی تیاری میں نہ تو قلم اور نہ ہی کوئی اور تحریری مادہ استعمال کیا گیا، بلکہ سوئی دھاگے کی مدد سے انہوں نے آیات لکھنا شروع کیں۔ نسیم اختر نے یہ کام سن 1987 میں شروع کیا اور رواں سال ہی اسے مکمل کیا تھا، جن کی خواہش تھی کہ وہ اسے مدینہ کے عجائب گھر میں رکھوانا چاہتی ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے حال ہی میں مدینہ منورہ کے القرآن الکریم عجائب گھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامیہ کو قرآن کا یہ نسخہ تحفے کے طور پر دیا۔ نسیم اختر نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ یہ کام ان شوق تھا اور جوانی میں انہوں نے ابتداء کی اور پھر زندگی کا ایک طویل عرصہ اس کو مکمل کرنے کے لیے وقف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی خاتون کے ہاتھ سے لکھ ہوا پہلا قرآن پاک ہے اور جہاں تک ان کی معلومات ہیں، یہ کام پہلے کسی اور نے نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں کچھ مشکلات ہوئیں، کیونکہ اس کو لکھنا آسان نہیں تھا اور انہوں نے دو دو لائنز لکھ کر اسے مکمل کیا۔ واضح رہے کہ نسیم اختر کے اس کام کو لوگوں بے حد پسند کیا اور ان بہت سی ویڈیوز بھی اب تک سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments