حضرت سفیان ثوریؒ کے اقوال
٭ لوگوں سے میل جول اور تعارف کم رکھو، میرا غالب گمان یہی ہے کہ تجھے جو تکلیف اور ایذا پہنچی ہو گی وہ کسی واقف کار ہی سے پہنچی ہو گی۔
٭ دنیا کو جسم کی خاطر اختیار کرو اور آخرت کو دل کی خاطر۔
٭ جو ظالم کو خندہ پیشانی سے ملے یا مجلس میں جگہ دے یا اس کی دی ہوئی چیز لے لے تو اس نے اسلام کی زنجیر توڑ ڈالی اور ظالموں کے مدد گار میں شمار ہوا۔
٭ میرا جو عمل نیک ظاہر ہو جائے میں اس عمل کو شمار نہیں کرتا، کیونکہ جب لوگ دیکھ لیں تو ہمارے جیسوں سے اخلاص نہیں ہو سکتا۔
٭ تمہارے لئے بہترین دولت وہ ہے جو تمہارے قبضے میں نہیں ہے اور قبضہ میں آئی ہوئی بہترین دولت وہ ہے جو تمہارے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔
0 Comments