آپ عظیم صوفی شاعر تھے، ان کی مثنوی شہرۂ آفاق ہے۔
٭ شہوت کا سانپ ابتدا ہی میں مار ڈالو ورنہ یہ کبھی اژدہا بن جائے گا۔
٭ اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو مسلسل محنت کرتے رہو۔
٭ فتنہ انگیز سچائی سے مصلحت آمیز جھوٹ بہتر ہے۔
٭ جب کوئی غم دیکھو تو استغفار کرو کیونکہ غم تو خدا کی طرف سے آتا ہے۔ تم اپنے کام میں لگے رہو۔
٭ زندگی کو ہمیشہ امانت سمجھو کیونکہ یہ عنقریب چلی جائے گی۔
٭ برا وہ شخص ہوتا ہے جو بے ادب ہو، کیونکہ ادب میں نیکیاں ہی نیکیاں ہیں۔
٭ برا شخص نیک لوگوں سے کینہ و حسد رکھتا ہے، اس سے بچو۔
٭ اگر کسی دین سے تمہیں رہنمائی حاصل ہو سکتی ہے تو وہ صرف اسلام ہے۔
٭ صرف خدا کی عبادت کرو اور اسی سے اپنی حاجات بیان کرو۔
٭ خدمتِ خلق صرف خوشنودی خدا کے لیے کرو۔ خلقت کے قبول کرنے سے تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔
٭ شمع بننے کے دعوے سے پروانہ بن جانا زیادہ باعث افتخار ہے۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments