مسجد حرام : قرآن کریم کے 10 لاکھ سے زیادہ نسخے فراہم

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مسجد حرام : قرآن کریم کے 10 لاکھ سے زیادہ نسخے فراہم

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں قرآن کریم کے دس لاکھ سے زیادہ نسخے مہیا کر دیے ہیں جو 65 زبانوں میں تراجم پر مشتمل ہیں۔ ان میں "بریل" لینگویج بھی شامل ہے جس کے 300 نسخے خصوصی الماری میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی نے مناسک، روزے کے احکام، اذکار، دعاؤں اور خواتین کے مسائل سے متعلق 269310 کتابچے بھی بطور ہدیہ پیش کیے ہیں۔ علاوہ ازیں حرم شریف میں مردوں اور خواتین کے شعبوں میں 7034 زائرین نے تلاوت کی تصحیح اور حفظ کے حلقوں سے استفادہ کیا۔

مزید برآں "حرمین قاری پورٹل پروگرام" کے تحت مردوں کے لیے 25 قاری اور خواتین کے لیے 9 قاریات کے ذریعے دنیا بھر میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں 1437 ہجری میں 75 ہزار، 1438 ہجری میں 92 ہزار اور رواں برس یعنی 1439 ہجری کے پہلے چھ ماہ کے دوران 52 ہزار افراد استفادہ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ حرمین قاری پورٹل پروگرام کو دنیا بھر میں 179 ممالک کے 34 ہزار صارف استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے قیام کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 230 طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ یہ پورٹل مختلف قرأتوں ، حفظ ، دُہرائی ، تلاوت بہتر بنانے اور نورانی قاعدے کے حوالے سے پروگرام پیش کرتا ہے۔

مکّہ – مکہ مکرمہ


 

Post a Comment

0 Comments