پیشہ ور فوٹوگرافروں کی آنکھ سے مسجد الحرام کے جاذبِ نظر خوب صورت مناظر

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

پیشہ ور فوٹوگرافروں کی آنکھ سے مسجد الحرام کے جاذبِ نظر خوب صورت مناظر

 مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی تصاویر عام لوگ تو بناتے ہی رہتے ہیں اور ان میں بعض فن کا شاہکار ہوتی ہیں لیکن اگر یہی تصویر کشی کوئی پیشہ ور فوٹو گرافر کیمرے کی آنکھ سے کرے تو مسجد الحرام کے حسن اور دل کشی کو اور بھی چار چاند لگا دیتی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایسے ہی دو فوٹو گرافروں سے بات کی ہے ۔ انھیں مسجد الحرام میں عبادت میں مصروف ، کعبۃ اللہ کا طواف کرتے ہوئے اور حجر ِاسود کو بوسہ دیتے ہوئے فرزندان توحید کی تصاویر بنانے کا تجربہ ہے۔ فوٹو گرافر احمد الحضر نے بتایا کہ انھیں فضائی تصویر کشی میں دل چسپی ہے اور ان کی فضا سے لی گئی تصاویر ان کی اس دل چسپی کی عکاس ہیں۔ یہ اپنی ایک خصوصی انفرادیت کی حامل ہیں۔


 انھوں نے خاص طور پر مسجد الحرا م کی بالائی چھت سے عبادت گزاروں کی نماز ادا کرتے ہوئے تصاویر لی ہیں اور تصویر کشی کے اس عمل کو تخلیقی بنانے کی کوشش کی ہے۔ ایک اور فوٹوگرافر عبداللہ الطریقی کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کی خوب صورتی کے ساتھ عبادت میں مصروف افراد کی تصویر کشی کسی بھی ایسے فوٹو گرافر کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتی جو ایسے مناظر کو منفرد اور پیشہ ور انداز میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے مسجد الحرام کے اندرونی مناظر ، طوافِ کعبہ کے عمل میں مصروف زائرین ، الحجر الاسود اور حجر اسماعیل کی تصاویر لی ہیں۔

بشکریہ العربیہ اردو

Post a Comment

0 Comments