جمالیاتی حسن کا شاہکار بوابہ مکہ ( گیٹ آف مکہ ) کو جدہ سے مسلمانوں کے مقدس شہر کی جانب سفر کرنے والے لاکھوں زائرین ملاحظہ کرتے ہیں۔ بوابہ مکہ ایک طرح سے اُم القریٰ کا داخلی دروازہ اوراس کا ثقافتی ورثہ ہے۔ ’’ بوابہ مکہ‘‘ بابِ قرآن‘‘ کے نام سے بھی معروف ہے۔ اس کا ڈیزائن سعودی آرٹسٹ ضیاء عزیز ضیاء نے 1979ء میں تیار کیا تھا۔ اس کی تعمیر پر چا ر کروڑ ساٹھ لاکھ سعودی ریال لاگت آئی تھی۔ یہ 4712 مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کی لمبائی 152 میٹر اور چوڑائی 31 میٹر ہے۔ یہ گیٹ مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان شاہراہ پر شہر سے پانچ کلومیٹر دو ر واقع ہے۔
ضیاء عزیز ضیاء نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں قرآن مجید کی رحل سے اس گیٹ کے نقشے کا خیال آیا تھا۔ قرآن مجید کو رحل پر رکھنے کی طرح اس باب کے عین درمیان میں لکڑی کا اسٹینڈ ہے اور یہ بھی ایک طرح سے ایک بہت بڑی رحل ہے۔ اس کی دونوں اطراف کنکریٹ کے ستونوں میں پیوست ہیں اور اس کے درمیان میں کھلی کتاب نظر آرہی ہے۔ انھوں نے اس کی ایک خاص بات یہ بتائی ہے کہ کھلی کتاب سے آسمان کی جانب روشنی بلند ہوتی ہے۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments