مسجد النبیﷺ میں دس ہزار افراد اعتکاف کریں گے، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ
فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے معتکفین کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے نئی جگہ مختص کی گئی ہے جس کا گورنر مدینہ منورہ نے دورہ کیا اور انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے گورنر مدینہ نے ہدایت کی کہ نئی جگہ کی وجہ سے معتکف حضرات کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے، انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسجد نبوی اعتکاف کیلئے نئی جگہ سے منفی پہلوؤں کا خاتمہ ہو گا۔ اس سےقبل معتکف غیر منظم طریقے سے سامان رکھتے تھے اور جس کو جہاں جگہ ملی وہیں سو جایا کرتا تھا جس کی وجہ سے زائرین مسجد نبوی کو دشواریوں کا سامنا ہوتا تھا ،اس صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے مسجد کی انتظامیہ نے مسجد نبوی کی چھت کا ایک حصہ معتکفین کیلئے مختص کر دیا ہے جہاں ان کی ضرورت کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی ۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments