رمضان میں نیلام گھروں پر پابندی، پانچوں وقت اذان نشرکرنے کا حکم

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

رمضان میں نیلام گھروں پر پابندی، پانچوں وقت اذان نشرکرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان کے دوران ٹی وی چینل پر ہر قسم کے نیلام گھر پابندی عائد کر دی ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہو ئی، الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے رہنما اصول پیش کئے، ڈی جی پیمرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام ٹی وی چینلز کو گائیڈ لائن جاری کر رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اس رمضان میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر اور سرکس نہیں ہو گا، ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہو گا ۔  جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اسلامی تشخص اور عقائد کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل کو بتائیں کہ اس رمضان میں کوئی داؤ نہیں لگے گا۔
 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments