سب سے کم دورانیے کا روزہ کون سے ملک میں ہو گا ؟

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

سب سے کم دورانیے کا روزہ کون سے ملک میں ہو گا ؟

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، چاند نظر آنے والا ہے اوردنیا بھر کے مسلمان رمضان کے منتظر ہیں، دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان روزے سے ہوں گے گرین لینڈ والے سب سے طویل اور اجنٹائن کے مسلمان مختصر ترین روزہ رکھیں گے۔ دنیا میں سحر اور افطار کے درمیان کا دورانیہ یا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے، جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 02 منٹ ہو گا۔ آئس لینڈ کے مسلمان 21 گھنٹے، فن لینڈ کے 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن کے مسلمان 19 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے۔

روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جبکہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ، امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہو گا۔ سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ ،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیہ کا روزہ ہو گا۔ سب سے مختصر ترین دورانیے کا روزہ ارجنٹائن کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ ہو گا۔
 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments