کبھی سوچا ہے کہ مکافاتِ عمل ہے کیا ؟ کیوں کہتے ہیں کہ یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے؟ مکافاتِ عمل کا مطلب ہوتا ہے عمل کا بدلہ، عمل جو ہم کرتے ہیں اور بدلہ جو ہمیں ملتا ہے۔ اس دنیا میں انسان جو کچھ کرتا ہے اس کا بدلہ ضرور اسے ملتا ہے، پھر چاہے وہ اچھا ہو یا برا۔ اچھائی کی جزا جس طرح ضرور ملتی ہے اسی طرح برائی کی سزا بھی ملتی ہے۔ آج کسی کا دل دکھاؤ گے تو کل کو اپنا دل ضرور دکھے گا، آج کسی کا حق مارو گے تو کل کو اپنا حق بھی نہیں ملے گا، آج کسی کو دھوکہ دو گے تو کل کو خود بھی دھوکا کھاؤ گے۔
مگر بات تو صرف سمجھنے کی ہے۔ اگر کسی کے ساتھ برا کرو اور خود پر برا وقت آجائے تب بیٹھ کر یہ سوچو کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور جواب نہ ملے، حقیقت جانتے ہوئے بھی اس بات کا اعتراف نہ کر سکو کہ یہ مکافاتِ عمل ہے تو شاید ابھی ضمیر سو رہا ہے۔ ہر انسان کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ جب وہ کچھ برا کر رہا ہوتا ہے تو اس کا ضمیر اس کو ملامت ضرور کر رہا ہوتا ہے مگر یہ الگ بات ہے کہ اس آواز کو دبا دیا جاتا ہے اور اس کی سنی نہیں جاتی۔ برے وقت کی برائی سے ڈرنا چاہیے اور اس فانی دنیا میں کچھ بھی کرنے سے پہلے ایک بار مکافاتِ عمل کے بارے میں ضرور سوچ لینا چاہیے۔
مناحل عثمان
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
17 Comments
Nice details.
ReplyDeleteبہت عمدہ بہن جی
ReplyDeleteکمال
ReplyDeleteVery good 👍😊👌👌👌👍👍
ReplyDeleteWow fantastic
ReplyDeleteکتنا اچھا لکھا ہے سمھجے میں بھی آسانی ہوگیی Great Wow!!!!
ReplyDeleteلگتا ہے آپ اسکو صحیصح سمجھے ہے اور مجھے ایسا لگا کہ اس میں درد ہے
ReplyDeleteNice expilination
ReplyDeleteبہت خوب
ReplyDeleteبہترین ماشاءاللہ سب نے اپنے اپنےمکافات عمل پرنظر ڈالنا چاہتے اللہ ہم کو بھی اس عمل پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
ReplyDeleteآ مین ثم آمین یا رب العالمین۔
Deleteمختصر جواب یہ ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی
ReplyDeleteماشاءاللہ اللہ آپکے علم میں اضافہ فرمائے 🌹🌹🌹
ReplyDeleteFaizkhan8979860777@gmil.com
ReplyDeleteبہت خوب
ReplyDeleteLevel hai 💯✨
ReplyDeleteبہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کے علم میی اضافه فرماے
ReplyDelete