مسجد ایوب سلطان، ترکی

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مسجد ایوب سلطان، ترکی

مسجدایوب سلطان ترکی کے شہر استنبول کے ضلع ایجپ (ایوب) میں واقع ہے۔ اس کی موجودہ عمارت انیسویں صدی میں تعمیر ہوئی۔ مسجد میں صحابی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کا مقبرہ ہے۔ یہاں ایک عجائب گھر بھی ہے۔ اس مسجد کو عثمانی ترکوں نے قسطنطنیہ فتح کرنے کے پانچ سال بعد 1453ء میں ہی تعمیر کر لیا تھا۔ اٹھارویں صدی تک اس مسجد کی عمارت مخدوش ہو گئی۔ شاید اس کی وجہ زلزلہ تھا۔ 1798ء میں سلطان سلیم سوم کے حکم پر میناروں کے علاوہ باقی عمارت کو منہدم کر کے دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ یہ کام 1800ء میں مکمل کیا گیا۔ مشرقی مینار کو اصل انداز میں سلطان محمود دوم نے 1822ء میں دوبارہ تعمیر کرایا۔ روایت کے مطابق حضرت ایوب سلطانؓ قسطنطنیہ پر عرب مسلمانوں کے پہلے محاصرے کے دوران 670ء کے قریب شہید ہوئے۔ نئے عثمانی سلطان کو شمشیرِ عثمانی دینے کی تقریب اسی مسجد میں ہوا کرتی تھی۔

 ر۔ ع


Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments