برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے مسلم کمیونٹی کے ایونٹ "میری مسجد کا دورہ کریں" میں شرکت کی۔ برطانیہ میں 2015ء سے ہر سال منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد بین المذاہب مکالمے کو مضبوط بنانا ہے۔ ایونٹ کی منتظم برٹش مسلم کونسل نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم ٹریزا مے کی حجاب میں تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع کاؤنٹی برکشائر کی میڈن ہیڈ مسجد میں خطاب کر رہی ہیں۔ ٹریزا مے نے اپنے مسجد کے دورے کے بارے میں کہا کہ "یہ اسلام کا تعارف حاصل کرنے کے لیے ایک قیمتی موقع ہے اور اس بات کی یقین دہانی کے لیے کہ یہ سلامتی کا مذہب ہے"۔

مذکورہ ایونٹ میں برطانیہ کی متعدد نمایاں سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں لندن کے میئر صادق خان اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن شامل ہیں۔
اس ایونٹ کے سلسلے میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 200 سے زیادہ مساجد نے ملک میں رہنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ ادھر مسلم برٹش کونسل کے سکریٹری جنرل ہارون خان نے ایونٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ایونٹ کے تحت برطانیہ میں سب سے زیادہ مساجد نے لوگوں کے لیے اپنے دروازوں کو کھولا ہے۔

دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ
 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments