مکہ مکرمہ : آب زم زم پروجیکٹ رمضان سے قبل مکمل ہو جائیگا

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مکہ مکرمہ : آب زم زم پروجیکٹ رمضان سے قبل مکمل ہو جائیگا

حرم مکی شریف میں زم زم کے کنوئیں کی اصلاح اور توسیع ماہ رمضا ن المبارک سے قبل مکمل ہو جائیگی۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ کی جانب سے آب زم زم کنوئیں کے جاری منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کی ہیں جن میں جاری پروجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جو تقریبا 36 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔
واضح رہے آب زم زم کنوئیں کا منصوبہ 2 مرحلوں پر مشتمل ہے جن میں کنوئیں کے اطراف میں آبی راستوں کو محفوظ کرنا ہے جس سے آب زم زم کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہو گا ۔ دوسرا مرحلہ آ ب ز مز م کے کنوئیں کے اطراف میں جراثیم کش آلات کی تنصیب ہے ۔ پروجیکٹ کی مدت 7 ماہ ہے جبکہ کام کی رفتار مقررہ پروگرام کے مطابق جاری ہے ۔
 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments