کیتھولک چرچ کے اہم اطالوی آرچ بشپ کارلو نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک جلد مسلمان ہوجائیں گے۔ اطالوی آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ مسیحیوں کا ایمان کمزورہوگیا ہے اور آج کل چرچ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی ہرطرح سے زوال کا شکار ہیں، ان کا اخلاقی اور مذہبی انحطاط اسلام کے حق میں ہے، مسیحیوں کی حماقتوں کی وجہ سے ہر کوئی مسلمان ہو جائے گا۔
اطالوی آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ سیکولرازم کے سبب کیتھولک عیسائیت میں کمی آرہی ہے، مسلمان تارکین کی بڑھتی تعداد یورپ کے مسلمان بننے کا سبب ہے۔
اٹلی میں ستر کی دہائی میں 2 ہزار مسلمان تھے، آج 20 لاکھ سے بھی زائد ہیں، یورپ اور اٹلی مستقبل میں مسلم ملک ہوں گے.


Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments