Header Ads

Visit Dar-us-Salam Publications - Online Islamic Bookstore!
Breaking News
recent

جواہرات ِ حدیث

٭ حضرت عباس بن عبد المطلب سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ سے سُنا آپ فرماتے ہیں۔ ایمان کا مزہ اس نے چکھا اوراس کی لذت اسے ملی جس نے اللہ کو اپنا رب‘ اسلام کواپنا دین‘ اورمحمد ﷺ کو اپنارسول مان لیا۔ (مسلم)

٭ حضرت ابوالدردارضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن میزان عمل میں سب سے زیادہ وزنی چیز انسان کے اچھے اخلاق ہوں گے۔ (ترمذی ابو داﺅد )

٭ حضرت امامہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ ایمان کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جب تم کو اچھے عمل سے مسرت اوربرے کام سے رنج ہو تو تم مومن ہو۔ ( مسند احمد )

٭ حضرت امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اللہ ہی کے لیے کسی سے محبت کی اور اللہ ہی کے لیے دشمنی کی اوراللہ ہی کے لیے دیا اوراللہ ہی کے لیے منع کیا ( یعنی نہ دیا) تو اس نے اپنے ایمان کی تکمیل کر لی ۔  ( ابوداﺅد )
٭ حضرت انس سے روایت ہے کہ ایمان کی لذت اس کو نصیب ہوگی جس میں تین علامات پائی جائیں ۔ ایک یہ کہ اللہ اوراُس کے رسول کی محبت اُ س کو ہرایک سے زیادہ ہو ۔ دوسرا یہ کہ جس کسی سے بھی محبت ہو محض اللہ ہی کے لیے ہو ۔ اور تیسرا یہ کہ ایمان کے بعد کفر کی طرف واپس لوٹنے سے اس کو اتنی ہی کراہت ہو جتنی کہ آگ میں ڈالے جانے سے ہوتی ہے. ( متفق علیہ)

٭ حضرت ابن عباس سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جسے چارچیزیں مل گئیں ۔ اسے دنیا اورآخرت کی بھلائی حاصل ہوگی (۱) شکر کرنے والا دل (۲) اللہ کو یاد کرنے والی زبان (۳) مصیبت پر صبرکرنے والا بدن (۴) ایسی بیوی جواپنی ذات اور شوہرکے مال میں خیانت کرنے والی نہ ہو ۔ ( مشکوٰة )

٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرماےا کوئی ہے جو مجھ سے نصیحت کے یہ کلمات لے کر اُن پر عمل کرے اوراُن کو سکھائے جو ان نصیحتوں پرعمل کریں حضرت ابو ہریرہ نے عرض کی یا رسول اللہ میں حاضر ہوں توآپ نے میراہاتھ پکڑ لیا اور درج ذیل باتیں ارشاد فرمائیں گناہ سے پرہیز کرو تو تم سب سے بڑے عبادت گزار بن جاﺅ گے ۔ اپنے پڑوسی سے احسان کرو تو (حقیقی ) مومن ہو جاﺅ گے۔ لوگوں کے لےے وہی چاہو جو اپنے لے چاہتے ہو تو (حقیقی ) مسلمان بن جاﺅ گے (اور زیادہ ہنسی مذاق اور استہزاء نہ کیا کرو کہ ) بہت زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔ (ترمذی )

No comments:

Powered by Blogger.