سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : 'اللہ تعالیٰ نے شراب پر اور شراب پینے والے ، پلانے والے ، فروخت کرنے والے... ، خریدنے والے ، نچوڑنے والے ، اٹھا کر لے جانے والے اور جس کی طرف اٹھا کر لے جائی جا رہی ہے ، سب پر لعنت فرمائی ہے۔''
(سنن أبي داو،د : ٣٦٧٤، سنن ابن ماجہ : ٣٣٨٠، وسندہ، حسنٌ) سیدنا جابر بن
عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتح مکہ کے سال جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ ہی میں تھے، سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے ”بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت حرام ٹھہرائی ہے۔“ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے متعلق فرمائیں کہ اسے کشتیوں کے تختوں اور چمڑوں پر استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ اسے چراغوں میں بھی جلاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نہیں یہ حرام ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر فرمایا ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے، اللہ تعالیٰ نے جب ان پر اس (مردار) کی چربی حرام کر دی تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا اور پھر اس کی قیمت کھانے لگے۔
“ سنن ابوداود كتاب الإجارة حدیث نمبر : 3486 صحیح
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments