غصہ نہ کیا کرو

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

غصہ نہ کیا کرو

غصہ نہ کیا کرو ___________کیوں کہ

ایک صحابی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! مجھے وصیت کیجیئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

غصہ نہ کر ، اس نے کئی مرتبہ (سوال) دہرایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی جواب دیا :غصہ نہ کر ،،،،،،،،،،بخاری #٢٥٨٥...


نوٹ : بعض احادیث میں کچھ اس طرح ہے بعض نے سوال کیا مجھے تھوڑی سے بات بتائیں جس سے مجھے نفع ہو ، اور بعض نے کہا مجھے ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں لے جائے آپ نے یہی جواب دیا کہ غصہ مت کر
(فتح الباری ، رقم الحدیث ٦١١٦ )

وہ لوگ جو بڑ ے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں اور جب غصے میں آتے ہیں تو معاف کر دیتے ہیں
الشوریٰ:٣٧/٤٢

وہ لوگ جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصے کو پی جانے والے ہیں ،،،، ال عمران :١٣٤/٣

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو خاموش ہو جائے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،صیح الجامعصغیر # ٦٩٣

ابو زر رضی اللہ عنہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے وہ کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اگر غصہ ختم ہو جائے تو بہتر ورنہ لیٹ جائے ،،،،،،صیح الجامع صغیر # ٦٩٤

بدلہ لینے کی طاقت کے باوجود غصہ پیو اور جنت کی حوریں جس قدر چاہو حاصل کرو ،،،،،،،،دلیل !

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،،،،، جس آدمی نے بدلہ لینے کی قدرت کے باوجود اپنے غصے پر قابو پا لیا اللہ تعالی قیامت کے روز تمام خلقت کے سامنے اسے بلائیں گے اور خوبصورت آنکھوں والی حوروں کے بارے میں اختیار دے دیں گے کہ جس قدر چاہو پسند کر لو ........

بحوالہ ،سنن ابی داود حدیث # ٢٠٢١ ،،،،،صیح الجامع صغیر #٦٥١٨
Enhanced by Zemanta
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments