مسجد الحرام میں زائرین کے لیے رہنما بورڈ

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے رہنما بورڈ

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے اور مطلوبہ مقام تک پہنچنے میں رہنمائی کے لیے 514 بورڈ نصب کیے ہیں۔ اخبار 24 کے مطابق حرم شریف میں داخل ہونے کے بعد زائرین بعض اوقات وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کس سمت سے داخل ہوئے تھے اور کس دروازے سے انہیں باہر جانا ہے۔ مسائل کو حل کرنے کے لیے مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رہنما بورڈز نصب کرائے ہیں۔ تنصیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ صفا اور مروہ سے متعلق رہنما بورڈ تیار کر لیے گئے ہیں۔ جلد انہیں نصب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حرم شریف کی عمارت کے لحاظ سے رہنما بورڈ کے رنگ ، حجم اور شکل و صورت ڈیزائن کرائے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ زائرین رہنما بورڈز اور ان کے رنگ دیکھ کر ہی اپنی منزل سے آگاہ ہو جائیں۔ بورڈز عربی اور انگریزی دو زبانوں میں تحریر ہیں۔ رہنما بورڈز کے لیے صفا اور مروہ دونوں کے درمیان کا علاقہ، مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والے حصے ، مطاف اور طہارت خانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بشکریہ اردو نیوز

Post a Comment

0 Comments