وزارت مذہبی امور نے حج زائرین اور ان کے سعودی عرب میں قیام کے حوالے سے معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ حج فلائیٹ آپریشن کا آغاز 4 جولائی کو ہوا تھا جہاں پہلی بار سعودی امیگریشن اسٹاف نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 368 پاکستانی زائرین کا امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا تھا۔ ایپلیکیسشن مِنا لوکیٹر کو صارف کی رہائش گاہم مختلف کیمپوں/مکتبوں تک جانے کے راست، ٹرین اسٹیشنز، مسجد، ہسپتال سمیت منا کے دیگر مقامات تک جانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
المقصد ایپلیکیشن مسجد الحرم کے اندر کا 3 ڈی زیارت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پاک حج معاون ایپلیکشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ اردو زبان میں بنی رہنمائے حج ایپلیکیشن منساک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔ پاک حج گائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے حج کی تیاری بشمول حج، عمرہ اور زیارت مدینہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج ادا کرنا فرض ہے۔ یہ مذہبی فریضہ ہجری کیلنڈر کے ذوالحج کے مہینے میں ادا کیا جاتا ہے۔
0 Comments