جرمنی، پیدا ہونے والے بچوں میں ’’محمد‘‘ مقبول ترین نام بن گیا

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

جرمنی، پیدا ہونے والے بچوں میں ’’محمد‘‘ مقبول ترین نام بن گیا

جرمنی کی کئی ریاستوں میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں ’محمد‘ مقبول ترین نام بن گیا۔ 2018ء کے دوران جرمن دارالحکومت برلن میں پیدا ہونیوالے بیشتر بچوں کے نام ’محمد‘ رکھے گئے۔ گزشتہ برس برلن میں 22177؍ بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام محمد رکھے گئے۔ ہیمبرگ اور سار لینڈ میں بھی نئے پیدا ہونے والوں کا ’’محمد‘‘ مقبول نام ہے۔ جرمن کے بیشتر بڑے شہروں میں بچوں کے سر فہرست دس مقبول ناموں میں ’’محمد‘‘ بھی شامل ہے۔ جرمن سوسائٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں محمد دوسرے نمبر پر رہا۔ 2017ء کے دوران لندن اور مغربی مڈ لینڈز میں’’محمد‘‘ 10 پسندیدہ ترین ناموں میں شامل رہا۔ 

بے بی سینٹر نامی ویب سائیٹ کے مطابق 2014ء میں برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والوں بچوں میں’’محمد مقبول ترین نام تھا۔ آسٹریا میں2017ء میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے 3 مقبول ترین ناموں میں ’’محمد‘‘ تیسرے نمبر پر رہا تھا۔ ویانا کی بلدیہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء میں بچوں کے لئے جو 3 نام مقبول ترین رہے۔ ان میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام محمد ہے۔ امریکی اخبار’’بوسٹن گلوب‘‘ کے مطابق چین میں ’’محمد‘‘ نام کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بچوں کا نام رکھنے پرپابندی عائد کر دی تھی۔

رفیق مانگٹ  

Post a Comment

0 Comments