پاکستانی عازمینِ حج کو اس سال ای ویز ا ملے گا، چار ہوائی اڈوں پر امیگریشن ہو گی

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

پاکستانی عازمینِ حج کو اس سال ای ویز ا ملے گا، چار ہوائی اڈوں پر امیگریشن ہو گی

سعودی عرب نے اس سال پاکستان سے مکہ مکرمہ جانے والے عازمینِ حج کو ای ویزا کی سہولت مہیا کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی وزارت برائے مذہبی امور ، حج اور اوقاف نے سعودی عرب کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ’’اس سال پاکستانی عازمینِ حج ای-ویزا حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام سے عازمینِ حج کے بہت سے قیمتی وقت کی بچت ہو گی۔ عازمین ِ حج وزارت کی ویب سائٹ سے ویزا کے کاغذات ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور ہم انھیں وٹس ایپ کے ذریعے بھی یہ ویزا فارم بھیج سکتے ہیں‘‘۔

انہی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل کی 31 مارچ کو پاکستان میں آمد متوقع ہے۔ وہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی امیگریشن کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلام آباد کے دورے کے موقع پر پاکستان کو بھی ’’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘‘ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت دنیا بھر میں مختلف مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج کو ان کے اپنے ملکوں ہی میں حجازِ مقدس جانے کے لیے ای ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

اس اقدام کے تحت پاکستان کے چار بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کے ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والے عازمینِ حج یہیں پر امیگریشن کلئیر کرا سکتے ہیں۔ اس سال 107526 پاکستانی شہری سرکاری کوٹے کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ چیہتر ہزار پاکستانی پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے ذریعے حج پر جائیں گے۔ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہو گا۔

بشکریہ العربیہ نیوز

Post a Comment

0 Comments