ساٹھ ایکڑ پر محیط پارک میں داخلہ مفت، مقدس میوزیم میں 12 باغات قائم، فن تعمیر سے قرآن میں بیان کردہ معجزات اور کرشمے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دبئی میں تعمیر کیے گئے دنیا کے پہلے عظیم الشان القرآن پارک کوعوام کے لیے کھول دیا گیا۔ مقدس میوزیم کے نام سے جانا جانیوالا منفرد پارک 60 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں داخلے کی کوئی ٹکٹ نہیں رکھی گئی جبکہ یہ ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا۔ دبئی میونسپلٹی کے مطابق اس میوزیم نما پارک میں 12 باغات قائم کیے گئے ہیں جہاں قرآن کریم میں بیان کردہ انار، زیتون، انجیر اور کھجور سمیت 54 اقسام کے پھلدار پودے لگائے گئے ہیں۔
مقدس پارک میں شاہکار فن تعمیر کے ذریعے قرآن مجید میں بیان کردہ معجزات اور کرشموں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دنیا کے اس منفرد میوزیم نما پارک میں غار بھی بنائی گئی ہے جسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منفرد پارک میں جھیل، بچوں کا پلے ایریا، فوارے اور سائیکلنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی کے معروف علاقے الخوانیج میں تعمیر ہونیوالے اس منفرد پارک کو 2014ء میں عوام کیلئے کھولا جانا تھا تاہم اس کی تعمیر اور اسے مقدس کتاب میں بیان کیے گئے واقعات اور احکامات کے مطابق تیار کرنے میں زیادہ وقت لگا۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments