نیوزی لینڈ، پارلیمنٹ میں قرآن کی تلاوت

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

نیوزی لینڈ، پارلیمنٹ میں قرآن کی تلاوت

نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔
جس میں سورۃ بقرہ کی آیات نمبر 153 سے 156 تک تلاوت کی گئی، جس میں ایمان والوں کو صبر کی تلقین کی گئی ہے۔ جبکہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے السلام علیکم سے خطاب کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ ’ آپ مجھے کبھی اس دہشت گرد کا نام لیتے ہوئے نہیں سنیں گے، وہ ایک دہشت گرد ہے، مجرم ہےاور ایک انتہا پسند ہے لیکن جب میں اس کے حوالے سے بات کروں گی تو وہ بے نام ہو گا۔ انہوں نے شہید ہونے والے بہادر پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اسپیکر ٹریور مالارڈ کی قیادت میں منعقد خصوصی اجلاس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی سورۃ البقرہ کی آیات 153-156 (جس میں ایمان والوں کو صبر کی تلقین کی گئی ہے) کی تلاوت سے ہوا۔ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے اجلاس سے خطاب کا آغاز سلام سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی دہشت گرد کو اس دہشت گردی سے بہت سی چیزیں مطلوب تھیں وہ شہرت کی تلاش میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ آپ مجھے کبھی اس دہشت گرد کا نام لیتے ہوئے نہیں سنیں گے، وہ ایک دہشت گرد ہے، مجرم ہے اور ایک انتہا پسند ہے لیکن جب میں اس کے حوالے سے بات کروں گی تو وہ بے نام ہو گا۔ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ’ان کا نام لیں جنہیں اس حادثے میں کھودیا نہ کہ اس شخص کا جو اس کا ذمہ دار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ اسے شاید شہرت کی تلاش ہو گی لیکن ہم نیوزی لینڈ میں اسے کچھ نہیں دیں گے، اس کا نام بھی نہیں‘۔

انہوںنے مزید کہا کہ حملہ آور آسٹریلیا میں پلا بڑھا نیوزی لینڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا، نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید بہادر پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نیوزی لینڈ جسینڈا نے کہا کہ نعیم راشد جن کا تعلق پاکستان سے ہے، جو مساجد پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے حملہ آور سے بندوق چھیننے کے دوران میں شہید ہو گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نعیم راشد نے مسجد کے اندر عبادت کرنے والے لوگوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان گنوا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد پر حملوں میں مرنے والوں کا تعلق اس مذہب سے تھا جو کشادہ دل کیساتھ سب کا استقبال کرتے ہیں.

جیسے 71 سالہ مسلمان نے دہشت گرد کو نہ جانتے ہوئے مسجد کا دروازہ کھولا اور اسے خوش آمدید کہا اسی طرح نیوزی لینڈ تمام امن پسندوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اس جمعہ کی نماز پڑھیں گے، ہم مسلمانوں کی حفاظت اور ان کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ انصاف کے تقاضے پورے اور دہشت گرد کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ وزیر اعظم جیسنڈا نے اجلاس میں اپنی تقریر کے آغاز پر شرکا کو اسلام علیکم کہا اور اجلاس میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم آپ کا غم نہیں جان سکتے لیکن ہم ہر مرحلے پر آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں، ہم محبت، مہمان نوازی سے آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں اور دیں گے۔

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments