حج اخراجات میں کم ازکم 1 لاکھ 10 ہزار روپے اضافے کا امکان ہے، حکومت نے سبسڈی نہ دی تو اخراجات ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بڑھ جائیں گے، 100 نئی نجی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کی تجویز ہے، وزارت مذہبی امور آج حج پالیسی 2019 وفاقی کابینہ میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق حکام وزارت مذہبی امور آج وفاقی کابینہ کو حج پالیسی پر بریفنگ دیں گے، سبسڈی کے بغیر حج اخراجات شمالی علاقوں کے لیے 4 لاکھ 36 ہزار جبکہ جنوبی علاقوں کے لئے 4 لاکھ 26 ہزار روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی 45 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی، جس کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔
سبسڈی کی صورت میں حج اخراجات 3 لاکھ 90 ہزار ہونے کا امکان ہے، رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی عازمین سعودی عرب جائیں گے، ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ 76 ہزار سے زائد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔ 80 سال سے زائد عمر کے 10 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی حج پر جائیں گے، رواں سال جج میں ہارڈ شپ کوٹہ ڈیڑھ فیصد رکھنے کی تجویز ہے، 3 سال سے مسلسل ناکام 10 ہزار عازمین بھی بغیر قرعہ اندازی حج پر جائیں گے ۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments