برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مذہبی گھرانوں میں پلے بڑھے بچوں میں کامیابی کا تناسب عام طلبہ سے زیادہ ہوتا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے طلبہ چاہے کسی مذہبی اسکول میں تعلیم حاصل نہ بھی کریں ان کی شعوری سطح عام بچوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ برطانوی ماہرین کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مذہبی گھرانوں میں والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کرتے ہیں اور خاندانی روایات کا بھی اس کامیابی میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مذہبی اسکولوں میں جانے والے بچوں کا او لیول سے بہتر رزلٹ حاصل ہوا۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments