میکسیکو میں اسلام

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

میکسیکو میں اسلام

جزیرہ نما عرب سے روشن ہونے والی اسلام کی شمع بہت جلد دور دور تک پہنچ گئی۔ اس میں براعظم امریکا کے دور دراز علاقے بھی شامل ہیں۔ میکسیکو ایک وفاقی آئینی جمہوریہ ہے۔ یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ہمسایہ ملک ہے۔ یہ براعظم شمالی امریکا کے جنوب میں واقع ہے۔ میکسیکو دنیا کا 13 واں سب سے بڑا آزاد ملک ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً 20 لاکھ مربع کلومیٹر ہے۔ اس کی آبادی کم و بیش 12 کروڑ ہے۔ یورپیوں کی آمد سے قبل یہ قدیم تہذیبوں کا گہوارہ تھا۔ یہاں یک بعد دیگرے متعدد تہذیبوں نے عروج حاصل کیا۔ اگرچہ یہاں اکثریت مسیحیوں کی ہے لیکن اس دور دراز ملک میں اسلام بھی قدم رکھ چکا ہے۔ میکسیکو میں اسلام کس طرح آیا اس کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں لیکن کچھ ذرائع یہ دعویٰ کرتے ہیں مسلمان شام اور لبنان سے ہجرت کر کے آئے ہیں اور کچھ مسلمان مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک ایران مصر اور ترکی سے آئے۔

ایک اندازے کے مطابق میکسیکو میں مسلمانوں کی تعداد تین ہزار سات سو سے زائد ہے۔ میکسیکو میں مسلمانوں کی بعض فعال تنظیمیں بھی موجود ہیں جومسلم کمیونٹی میں سرگرمی جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو پھیلانے کا کام کر رہی ہیں۔ ان میں سے ایک اسلامی ثقافتی مرکز ہے۔ میکسیکو کی ریاست موریلاس میں تنظیم نے ایک اسلامی مرکز قائم کر رکھا ہے جہاں پر نماز، اسلامی تعلیمات اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ یہاں ایک ہوٹل بھی ہے جہاں پر مسلمانوں کے لیے حلال اشیا دستیاب ہیں اور یہاں مسلم سیاح بھی آ کر ٹھہرتے ہیں۔ میکسیکومیں چند دیگر مسلم تنظیمیں بھی موجود ہیں۔ میکسیکو کی دیگر ریاستوں میں بھی مساجد قائم ہیں۔

محمد شاہد


 

Post a Comment

0 Comments