حرم مکی کی زیارت کرنے والوں کی نظر میں اُس کے ستون اور دیواریں مسجد حرام کی ایئرکنڈیشننگ کا واحد اور بنیادی ذریعہ نظر آتے ہیں۔ تاہم 15 ہزار رہائشی فلیٹوں کی ایئرکنڈیشننگ کے برابر صلاحیت رکھنے والے نظام کی اَن دیکھی تفصیلات کہیں زیادہ ہیں۔
اس نظام کو چلانے والی کمپنی کے مطابق حرم کو ٹھنڈا رکھنے کا نقشہ کچھ اس طرح سے ہے :
1 ۔ ایئرکنڈیشننگ نظام کی خصوصی سرنگوں میں ٹھنڈے پانی کو کُولنگ اسٹیشنوں سے حرم تک منتقل کرنے کی پائپ لائنیں شامل ہیں.
2 ۔ مسجد حرام کے زیر زمین تہہ خانے اور سعی کی جگہ کی چھت میں نظروں سے رُوپوش ایئر ہینڈلنگ یونٹس ہیں.
3 ۔ یہ ایئر ہینڈلنگ یونٹس امریکی ٹکنالوجی کے ساتھ مقامی طور پر جدہ میں تیار کیے گئے ہیں.
4 ۔ سرنگوں کے ذریعے ٹھنڈا پانی ایئر ہینڈلنگ یونٹس سے گزرتا ہے تا کہ حرم شریف کے تمام حصوں میں ٹھنڈی ہوا پھینکی جا سکے.
5 ۔ سرنگ کے اندر ہر سمت ایسی پائپ لائنیں ہیں جو ٹھنڈے پانی کو حرم تک پہنچاتی ہیں اور گرم پانی کو واپس کُولنگ اسٹیشن تک لے کر آتی ہیں تا کہ اسے دوبارہ ٹھنڈا کیا جا سکے۔
ٹھنڈا کرنے کے ذرائع
حرم شریف کو دو کُولنگ اسٹیشنوں کے ذریعے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔ ان میں پہلا اسٹیشن اجیاد کے علاقے میں مسجد حرام سے 500 میٹر کے فاصلے پر جب کہ دوسرا اسٹیشن شامیہ کے علاقے میں مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دونوں اسٹیشنوں کی کُولنگ کی مجموعی صلاحیت 1.59 لاکھ ٹن ہے جو درمیانے حجم کے 15 ہزار فلیٹوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کافی ہے۔ مذکورہ دونوں اسٹیشنوں کے چِلرز (Chillers) کی Variable Speed Technology سالانہ 30% توانائی کا استعمال بچاتی ہے اور یہ شور کو بھی محدود کرتی ہے۔
اجیاد کُولنگ اسٹیشن
اس اسٹیشن کی کُولنگ کی صلاحیت 39 ہزار ٹن ہے۔ یہ اسٹیشن 3 طرح کے چِلرز پر مشتمل ہے۔ ان میں 3 عدد centrifugal چِلرز ہیں جن میں ہر ایک کی طاقت 9 ہزار ہارس پاور ہے، 4 عدد variable speed ایئر کمپریسر چِلرز ہیں اور 5 عدد ایئر کمپریسر چِلرز ہیں۔ کُولنگ اسٹیشن کے یہ تمام چِلرز Thermal discharge radiator کے استعمال کے ذریعے کام کرتے ہیں۔
شاميہ کُولنگ اسٹیشن
اس اسٹیشن کی کُولنگ کی صلاحیت 1.2 لاکھ ٹن ہے اور یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کوُلنگ اسٹیشن شمار کیا جاتا ہے۔ اسٹیشن میں 24 عدد centrifugal چِلرز ہیں جو دنیا میں سب سے بڑے چِلرز ہیں۔ حرم مکی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اِن چِلرز کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا۔ یہ تمام چِلرز Thermal Discharge کُولنگ ٹاورز کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ اسٹیشن میں کُولنگ ٹاوروں کی تعداد 24 ہے یعنی کہ ہر چِلر کے لیے ایک ٹاور موجود ہے۔ ہر چِلر کی طاقت 5 ہزار ہارس پاور ہے۔
کُولنگ اسٹیشنوں کا حرم مکی سے ملاپ
دونوں کُولنگ اسٹیشنوں کو مسجد حرام سے ملانے کے لیے زیرِ زمین سرنگ پائی جاتی ہے۔ شامیہ اسٹیشن کی سرنگ کا قطر 12 فٹ اور گہرائی 10 فٹ ہے۔ اجیاد اسٹیشن کی سرنگ کا قطر 8 فٹ اور گہرائی 10 فٹ ہے۔
صيانة محطات تبريد الحرم المكي
اس نظام کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے ایک ٹیم چوبیس گھنٹے حرم مکی میں موجود ہوتی ہے۔ اجیاد کے کُولنگ اسٹیشن کے لیے 60 ٹیکنیشنز اور شامیہ کے کُولنگ اسٹیشن کے لیے 25 ٹیکنیشنز ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں۔
مکہ مکرمہ - العربیہ ڈاٹ نیٹ
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments