مسجد الحرام میں زائرین کی غیر معمولی تعداد کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے ڈائریکٹر جنرل شیخ علی بن سالم العبدلی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی تمام مساجد میں نماز کا اجر و ثواب حرم شریف جیسا ہی ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام میں دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کا انتہائی غیر معمولی رش ہے جبکہ مقامی افراد کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نمازوں کی ادائیگی مسجد الحرام میں ہی کریں جس سے آج کل وہاں اژدحام کی کیفیت ہے۔ حرم شریف کے تمام صحن نمازیوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں، بعض لوگ صحن میں جگہ نہ ملنے پر اطراف کی سڑکوں ، راہداریوں، فٹ پاتھوں ، تجارتی مراکز کی گزر گاہوں تک میں صفیں بچھا لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور بعض علائے کرام نے تو ایسی جگہ صفیں بچھا کر نماز کو مکروہ قرار دیا ہے۔
صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے ڈائریکٹر جنرل شیخ علی بن سالم العبدلی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی مساجد کے ائمہ ، خطیب اور منتظمین معتمرین و زائرین میں اس شرعی مسئلے کو واضح شکل میں بیان کریں، انہیں سمجھائیں کہ وہ اپنے محلے کی مسجد میں نماز پڑھیں گے تب بھی انہیں حرم شریف میں نماز ادا کرنے جیسا اجر و ثواب حاصل ہو گا۔ آپ حضرات از خود دیکھ رہے ہیں کہ رمضان کے آخری عشرے میں حرم شریف کے سارے صحن نمازیوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ بعض لوگ صحنوں میں جگہ نہ ملنے پر اطراف کی سڑکوں ، راہداریوں، فٹ پاتھوں ، تجارتی مراکز کی گزر گاہوں تک میں صفیں بچھائے ہوئے ہیں۔ ایسے عالم میں خشوع و خضوع کی کیفیت حاصل نہیں ہو سکتی۔ سکون و اطمینان کیساتھ نمازیں اپنے محلے کی مساجد میں ادا کریں، اللہ تعالیٰ نے نماز کیلئے مساجد مختص کی ہیں، جو لوگ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نماز ادا کر رہے ہیں وہ ایک طرح سے راہگیروں کی حق تلفی کر رہے ہیں اور انہیں آنے جانے میں مشکلات دے رہے ہیں، اس سے گریز واجب ہے۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments