مسلمان خلاء نورد نے زمین سے دُور رمضان کس طرح گزارا ؟

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مسلمان خلاء نورد نے زمین سے دُور رمضان کس طرح گزارا ؟

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ہڈّیوں کے سرجن ڈاکٹر شیخ مظفر شکور سے خصوصی بات چیت کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر مظفر نے خلاء میں بین الاقوامی اسٹیشن کے سفر اور وہاں نماز ادا کرنے کے حوالے سے تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ مذکورہ واقعات ملائیشیا اور عالم اسلام کے لیے امتیازی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر مظفر کا انتخاب 12 ہزار ملیشیائی شہریوں میں سے کیا گیا۔ اس طرح وہ مختلف اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کے ساتھ سفر پر روانہ ہوئے تا کہ خلاء میں نماز اور روزے جیسی عبادات کی ادائیگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ سفر 2007ء میں ماہ رمضان کے اواخر میں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مظفر بین الاقوامی اسٹیشن تک پہنچنے والے نویں مسلم خلاء نورد تھے۔ سعودی عرب کے شہزادہ سلطان بن سلمان کو خلاء میں پہنچنے والا (1985ء) پہلا مسلمان شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم ڈاکٹر مظفر وہ پہلے مسلمان تھے جنہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نماز ادا کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ - فراس شمسان


 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments