جرمنی کے مشہور مسلمان فٹبالر نے میچ کے دوران رزق کی عزت کی بہترین مثال قائم کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک نژاد جرمن فٹ بالر مسعود اوزیل نے میچ کے دوران رزق کی حرمت کی قابل تقلید مثال قائم کر دی۔ یہ واقعہ برطانیہ میں ہونے والی یورپا لیگ میں آرسنل اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان سیمی فائنل کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ آرسنل کی نمائندگی کرنے والے مسعود اوزیل پر مخالف کلب کے تماشائی نے ڈبل روٹی کا ٹکڑا پھینکا۔ مسعود ٹھٹک کر رک گئے۔ پھر وہ آگے بڑھے انہوں نے روٹی کے ٹکڑے کو اٹھایا، اسے چوما، ماتھے سے لگایا اور پھر احتراما میدان سے باہر کونے میں رکھ دیا۔
پہلے تو تماشائیوں کو سمجھ نہ آیا کہ مسعود نے ایسا کیوں کیا۔ لیکن بعد میں وضاحت ہوئی کہ مسعود نے اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ عمل کیا ہے کیونکہ دین اسلام میں رزق کی بہت اہمیت ہے اور اس کے ضیاع کو گناہ قرار دیا گیا ہے۔
مسعود کی یہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی اور ان کے اس عمل کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ آرسنل اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل ایک ایک سے برابر ہو گیا۔ مسعود اوزیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے میچ سے پہلے قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ جرمن میڈیا کو ایک انٹرویو میں مسعود اوزیل نے کہا تھا کہ وہ میدان میں اترنے سے پہلے ہمیشہ تلاوت کرتے اور دعا مانگتے ہیں، اس دوران ان کے ساتھی بھی ان سے بات نہیں کر سکتے۔ وہ رمضان کے روزے بھی رکھتے ہیں اور 2016 میں عمرے کی سعادت بھی حاصل کر چکے ہیں۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments