انگلش میں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیسے لکھیں ؟

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

انگلش میں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیسے لکھیں ؟

خاتم الانبیاء، فخر دوعالم، سرور کونین حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ تعالی نے خوبیوں اور کمالات کا پیکر بنا کر دنیا میں بھیجا، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات سے جو کوئی شے منسوب ہو گئی اس کی عظمتوں کو بلندی نے آلیا، اس کا مقام و مرتبہ بڑھ گیا، آپ ﷺ کے اسم مبارک کی برکتیں بے شمار ہیں۔ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام بہت اونچا، اعلیٰ اور ارفع ہے، ہم اپنی زبان کی آلودگیوں، بے اعتدالیوں سے خوب واقف ہیں اسی لئے سیکڑوں مرتبہ منہ کو مشک وعنبر وگلاب سے دھویا جائے اور پھر آپ ﷺ کا نامِ مبارک لیا جائے تب بھی یہ ڈر اور خوف ہوتا ہے کہ کہیں نام لینے میں بے ادبی کا احتمال نہ ہوجائے اسی لئے زبان پر نامِ محمد کے ساتھ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا آنا لازمی اور ذمہ داری والی بات ہے۔

یہاں موضوع نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسم کی صفات بیان کرنا نہیں اور نہ ہی ان صفات کو چند صفحات میں بیان کیا جا سکتا ہے بلکہ یہاں صرف یہ آگاہ کرنا مقصود ہے کہ انگلش کمپوزنگ میں ﷺ کس طرح لکھا جائے ۔  انگلش کمپوزنگ میں زیادہ تر افراد Muhammad PBUH لکھتے ہیں اور یہ خاصی حد تک درست بھی ہے تاہم بعض چیزوں کا متبادل کسی طور بھی اس کا نعم البدل نہیں ہو سکتا اسی طرح ﷺ کا کوئی لفظ یا الفاظ اسکا متبادل یا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔ بیشتر افراد بھی Muhammad PBUH استعمال کرتے ہیں ایسے افراد کی معلومات کیلئے گزارش ہے کہ ایم ایس ورڈ میں ایک Syntax استعمال کر کے ﷺ لکھا جا سکتا ہے۔ پہلے Muhammad لکھیں پھر FDFA ٹائپ کر کے Alt+X+F پریس کریں تو ﷺ باآسانی ٹائپ ہو جائے گا۔

 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments