امام حرم کا دورہ اسلام آباد اپنے استاد سے ملاقات کا سبب بن گیا

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

امام حرم کا دورہ اسلام آباد اپنے استاد سے ملاقات کا سبب بن گیا

امام حرم مکی شیخ صالح آل طالب کا دورہ پاکستان اپنے استاد سے ملاقات کا سبب بن گیا ۔ 35 برس قبل جس استاد نے انہیں حفظ قرآن کریم کروایا تھا ان کی تلاش کامیاب رہی۔ ذرائع نے عقیدت و احترام کے ان لمحات کا ذکر کیا جب امام حرم مکی شیخ صالح آل طالب نے اپنے استاد محمد صابر السلیمانی سے ملاقات کی جس کا بندوبست پاکستان میں متعین سعودی سفیر نے کرایا اور امام حرم مکی کے استاد معظم کو ان سے ملایا۔ استاد و شاگرد کی یہ ملاقات احترام و عقیدت کا نمونہ تھی جب امام حرم مکی شیخ صالح آل طالب نے کھڑے ہو استاد محترم کا استقبال کیا. اور شیخ السلیمانی نے اپنے ہونہار شاگرد کو گلے لگا لیا۔

 واضح رہے 35 برس قبل شیخ محمد صابر السلیمانی ریاض کے ایک مدرسہ تحفیظ القرآن میں متعین تھے جہاں تیسری جماعت کا طالب علم صالح بھی انکے حلقہ درس میں شامل تھا۔ شیخ السلیمانی نے بتایا کہ آل طالب انکے ہونہار طلباء میں شامل تھے انہوں نے انتہائی کم مدت میں کتاب اللہ حفظ کی۔ آج اپنے ہونہار شاگرد کو حرم مکی میں امامت کرتے دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ شیح السلیمانی نے سعودی سفیر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے یہ ملاقات ممکن ہو سکی ۔

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments