مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا

مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے اور تیز رفتار ٹرین نے 450 کلومیٹر (281 میل) کا سفر صرف 2 گھنٹے اور 52 منٹ میں طے کیا ۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مکے سے مدینے تک بچھائے گئے نئے ٹریک پر تیز ترین ٹرین نے اپنا پہلا سفر کیا اور دونوں شہروں کے 450 کلومیٹر کے فاصلے کو دو گھنٹے 52 منٹ میں طے کر کے معتمرین کے دل جیت لئے۔

منصوبے کے ذمہ دار ہسپانوی سعودی کنسورشیم کے ترجمان ال شول کا کہنا ہے کہ مکے سے مدینے تک 450 کلومیٹر کے سفر میں کئی راستوں پر ٹرین 300 کلومیٹر(180) میل فی گھنٹہ کے حساب سے بھی سفر طے کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج کرام کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments