غیر مسلم ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک دیا

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

غیر مسلم ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک دیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی فٹ بال ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک کر مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں جاری سعودی کنگ فٹ بال کپ کے دوران ایک غیر مسلم ریفری مارک کلیٹن برگ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب اس نے اذان کی آواز سنتے ہی میچ میں وقفہ کر دیا۔
کنگ سلمان بن عبدالعزیز سٹی اسٹیڈیم میں الفتح اور الفیح کے مابین میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر تھا اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 5 منٹ اضافی دیے گئے۔ ابھی اضافی منٹس میں مقابلہ جاری تھا کہ مقامی مسجد سے اذان کی صدا بلند ہوئی جو کانوں پر پڑتے ہی ریفری نے فوری طور پر وسل بجا کر میچ روک دیا۔

وقفہ ملنے پر کچھ پلیئرز آرام کی غرض سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جب کہ بعض موقع غنیمت جانتے ہوئے میدان میں بیٹھ کر خود کو تازہ دم کرنے لگے۔
اذان ختم ہونے پر میچ دوبارہ شروع کیا گیا جو اضافی وقت کے اختتام پر بھی ایک ایک گول سے برابر رہا، میچ تو کوئی ٹیم نہیں جیتی تاہم ریفری نے سب کے دل جیت لیے، اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے مذہبی احترام کے اس غیر معمولی اقدام پر ریفری کو خراج تحسین پیش کیا۔ غیرمسلم ریفری کی جانب سے اذان کا احترام کرنے پر نہ صرف سعودی حکام نے ان کی تعریف کی بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments