سعودی عرب میں امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین نے آب زم زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری کے احکامات صادر کر دیئے۔ آن لائن عرب پورٹل سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی حکومت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں حرمین کی توسیع اور شہر مقدس کی تزئین کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ان کے پیش نظر حرمین شریفین کے زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے حرمین کی توسیع کا مثالی کارنامہ بھی انجام دیا گیا جبکہ آب زم زم منصوبہ جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسے مکمل کرنے کے لیے بھی خادم الحرمین الشریفین نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
مملکت کے قیام کے روز اول سے ہی قائدین سعودی عرب کے پیش نظر حرمین میں جملہ سہولیتں فراہم کرنا شامل رہا ہے جن میں آب ز م زم پراجیکٹ سرفہرست رہا ۔ آب زم زم کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک کا مفہوم ہے کہ یہ مقدس پانی غذا بھی ہے اور بیماری سے شفا بھی۔ اسی حوالے سے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان نے آب زم زم سبیل قائم کی تاکہ یہاں آنے والے اہل اسلام اس سے مستفیض ہو سکیں۔ شیخ السدیس نے مزید کہا کہ اس وقت سے لیکر آج تک اس منصوبے کی توسیع اور بحالی و تزئین پر کام جاری رہا ہے۔ ماضی میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے آب زمزم پراجیکٹ کا آغاز ہوا جس کے متعدد مراحل تھے۔
نگران امور حرمین ڈاکٹر السدیس نے حرم شریف آنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آب ز م زم منصوبے کی بحالی کے لئے کا م کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے حرم شریف کی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاملات بہتر طور پر مکمل ہو سکیں۔ واضح رہے آب زم زم منصوبہ 2 اقسام پر مشتمل ہے جن میں پہلا حصہ جس میں آب ز م زم کے کنوئیں کی جانب آنے والی 5 لائنوں کی تکمیل ہے جو مطاف کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔ یہ منصوبہ 120 میٹر لمبا اور 8 میٹر چوڑا ہے۔ زیر تکمیل منصوبے کا دوسرا حصہ آب ز م زم کے کنوئیں کے اطراف کنکریٹ کے ستون تعمیر کرنا ہے جو حرم شریف کے قدیم زیر زمین حصے میں ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے آب زم زم کنوئیں کے اطراف میں جمع ہونے والے پانی کو صاف کیا جا سکے گا جس سے کنوئیں میں پانی کی فراوانی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا اور پانی کا بہاﺅ بھی تیز ہو گا۔ زیر تکمیل منصوبہ 7 ماہ میں مکمل ہو گا۔ توقع ہے کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل آب زم زم کا زیر تکمیل منصوبے کے تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے۔
بشکریہ العربیہ اردو
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments