Header Ads

Visit Dar-us-Salam Publications - Online Islamic Bookstore!
Breaking News
recent

قبلے کی سمت جاننے میں مددگار گوگل ایپ

آپ کسی بھی جگہ ہوں اور نماز کے لیے قبلہ کی سمت جاننا چاہتے ہوں تو یہ بہت آسان ہے جس کے لیے گوگل کی نئی اینڈرائیڈ ایپ مدد فراہم کرے گی۔ رمضان المبارک کے دوران گوگل نے 'قبلہ فائنڈر' نامی ایپ متعارف کرائی ہے جو کہ آگیومنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتی ہے۔ یہ ایپ موبائل فون کے کمپاس اور کیمرے کو خانہ کعبہ کی سمت جاننے کے لیے استعمال کرتی ہے اور صارف کی موجودہ لوکیشن کو مدنظر رکھ کر بتاتی ہے کہ نماز کس جانب پڑھی جا سکتی ہے۔ 

اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنے اسمارٹ فون براﺅزر کے ذریعے g.co/QiblaFinder پر جائیں اور کیمرے کو یہاں وہاں گھمائیں جب تک خانہ کعبہ کا سمبل خلاء میں تیرتا نظر نہیں آتا۔ فی الحال یہ ایپ آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب نہیں جس کی وجہ اس میں آگیومنٹڈ رئیلٹی فیچر نہ ہونا ہے۔ تاہم وہ اینڈرائیڈ فون جن میں کمپاس کا فیچر موجود نہیں، ان میں بھی یہ ایپ درست طریقے سے کام نہیں کرتی۔ گوگل کے مطابق اس سروس کا مقصد مسلمانوں کو ماہ رمضان کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
 

No comments:

Powered by Blogger.