برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے سیاحت کے لئے دنیا کی خوبصورت ترین مساجد کی فہرست ٹیلیگراف ٹریول مرتب کی تھی جو کہ انہوں نے اسلامی فنِ تعمیر کی پذیرائی کے لئے مرتب کی ہے۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے ایک تصویری گیلری بھی مرتب کی ہے جس کل 25 مساجد ہیں اور ان میں پاکستان کی بھی تین مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔ ہم ان میں سے منتخب مساجد آپ کی معلومات کے لئے یہاں پیش کررہے ہیں.
ٹیلیگراف کی فہرست میں شامل پاکستان کی مساجد
بادشاہی مسجد، لاہور
بادشاہی مسجد 17 ویں صدی میں مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے تعمیر کروائی تھی اسکا کل رقبہ 279 ہزار اسکوائی فیٹ ہے اور یہ اپنے سرخ پھتر کے بیرونی اور سنگِ مرمر کے اندرونی اندازِ تعمیر کے سبب مشہور ہے۔
وزیر خان مسجد، لاہور
وزیر خان مسجد 17 صدیں میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروائی تھی اور یہ 1993 سے یونیسکو کے عالمی ورثے کے عارضی فہرست میں شامل ہے۔ اس مسجد میں تعمیر کا زیادہ تر کام چونے کے پتھر سے انجام دیا گیا ہے جبکہ اس کا بیرونی دروازہ سرخ مٹی کے پھتروں سے بنا ہوا ہے۔ وزیر خان مسجد اپنے نقش و نگار اور اس میں رنگوں کے حسین امتزاج کے سبب عالمی شہرت کی حامل ہے۔
فیصل مسجد، اسلام آباد
اسلام آباد میں مرگلہ کے دامن میں دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فیصل مسجد واقع ہےاور اس کے فن تعمیر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اعرابی خیمے اور چوکور خانہ کعبہ کا شاندار امتزاج ہے۔
0 Comments