جنید جمشید : چار کروڑ روپے کے عوض گانے کی آفر ٹھکرا دی

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

جنید جمشید : چار کروڑ روپے کے عوض گانے کی آفر ٹھکرا دی

مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جنید جمشید ہمیشہ ہی کہتا تھا کہ میں اللہ اور اس کے رسول کے مشن کو لے کر چلتا رہوں اور اسی راستے میں میری زندگی تمام ہو۔ جنید جمشید بہت ہی اعلیٰ اخلاق کا مالک تھا ، اس نے شوبزنس کی دنیا چھوڑ کر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جنید جمشید بہت شفیق باپ تھا بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں اس کی اخلاقی صفت بہت نمایاں تھی، میں نے زندگی میں جنید جمشید جیسے اخلاق والے بہت کم دیکھے ہیں ۔ آخری مرتبہ چترال میں ہی پرسوں اس سے رابطہ ہوا تھا ۔ میرا، سہیل اور جنید جمشید کا پروگرام تھا کہ سعید انور کی جماعت کی نصرت کیلئے جائیں گے لیکن میں مصروفیت کی وجہ سے جا نہیں سکا۔
انہوں نے کہا کہ جنید جمشید مجھ سے ہمیشہ ہی کہتا تھا کہ میں اللہ اور اس کے رسول کے مشن کو لے کر چلتا رہوں اور اسی راستے میں میری زندگی تمام ہو، اس نے شوبزنس کی دنیا چھوڑنے کے بعد کبھی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اس نے مجھے فون کرکے بتایا کہ اس کے پاس اپنی والدہ کی دوا کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ مجھے پیپسی والے چار کروڑ روپے دے رہے ہیں کہ ایک گانا گا دو لیکن میں نے انکار کردیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جنید جمشیداور میں نے 2007 سے 2016 تک تمام حج اکٹھے کیے، ہم دونوں کسی دنیاوی لالچ کے بغیر جے جے کے نام سے حاجیوں کو خدمت کیلئے لے کر جاتے تھے۔

Post a Comment

0 Comments