سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے گذشتہ دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں سر فہرست رہنے والے ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پچھلے دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جن مسلمان ملکوں کے شہریوں کی زیادہ تعداد نے حج وعمرہ کی سعادت حاصل کی ان میں انڈونیشیا کا تیسرا نمبر ہے۔ ترکی چوتھے، ایران پانچویں، بھارت چھٹے، اردن ساتویں اور اس کے بعد علی الترتیب عراق الجزائر اور ملائیشیا کا نام آتا ہے۔
رپورٹ میں گذشتہ پندرہ سال کے دوران حج وعمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسلمانوں کی تعداد 59 ملین بتائی گئی ہے۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران عمرہ کی ادائی کے لیے سعودی عرب آنے والے مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند برسوں کےدوران معتمرین کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ صفر المظفر سے رمضان المبارک تک قریبا ایک ملین سے زاید مسلمان فریضہ عمرہ کی ادائی کے لیے حجاز مقدس پہنچتے ہیں۔
0 Comments