محمد ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں مقبول ترین نام

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

محمد ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں مقبول ترین نام

محمد نام کو ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے سب سے مقبول
ترین نام قرار دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے 2015 کے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی گئی جس میں بظاہر سرفہرست ہے مگر پھر بھی محمد نام کو سب سے مقبول قرار دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ محمد نام کے انگلش ہجوں یا اسپیلنگ میں فرق ہے۔ برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ کے مطابق Muhammad نام 12 ویں، Mohammed 29 ویں، Mohammad 68 ویں جبکہ Muhammed 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔ جب ان سب ہجوں والے ناموں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تو یہ 7570 بچوں کا نام نکلا جبکہ نمبرون پر موجود اولیور نام 6941 بچوں کا تھا۔ اس فہرست میں محمد نام چار جگہ موجود ہی اپنے اسپیلنگ کے فرق کی وجہ سے ہے ورنہ سب کا مطلب ایک ہی ہے۔
برطانوی محکمے کے مطابق محمد نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار 1924 میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہورہا ہے۔ اس کی ایک ممکنہ وجہ برطانیہ اور ویلز میں مسلم آباد ی میں اضافہ ہے جو اس وقت مجموعی آبادی کے پانچ فیصد حصے کے برابر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نام تو ایک ہی ہے مگر یہ لوگوں پر ہے کہ اس کے ہجے یا اسپیلنگ کیسے کرتے ہیں، مگر سب کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔ اس سے پہلے 2014 میں بھی محمد نام برطانیہ میں سرفہرست رہا تھا جبکہ اس سال عمر، علی اور ابراہیم بھی پہلی بار سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہوئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments