خانہ کعبہ کے غلاف کی جانچ پڑتال اور معائنے کے لیے مختص کمیٹی نے رواں
سال کے لیے نئی تبدیلیوں پر اپنے اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس مرتبہ غلاف میں " اللہ اکبر" کی چار قندیلیں ثبت کی گئی ہیں جو اوپر تلے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 10 سینٹی میٹر کی ایک پٹی کو غلاف کے دونوں طرف چپکایا گیا ہے۔ اس طریقے سے غلاف کعبہ کی سلائی اور نو ذوالحجہ کو بیت اللہ پر اس کو چڑھانے کے عمل میں آسانی ہوگی۔
غلاف کعبہ یعنی کِسوہ کو تیار کرنے والی فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ باجودہ نے واضح کیا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے خانہ کعبہ کے نئے غلاف مکمل اور باریک بینی سے معائنہ کیا ہے۔ اسی طرح بیلٹوں کے سنہرے کڑوں اور تمام آیات قرآنی کو جانچا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلٹ کے نیچے کے حصے کو ہر طرف سے تکنینی معیار سے پرکھا گیا ہے۔ غلاف کے طول و عرض کی پیمائش کی گئی ہے۔ مزید برآن بیت اللہ کے دروازے کے پردے کو بھی مکمل طور پر جانچ لیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ – العربیہ ڈاٹ نیٹ

0 Comments