٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا:تم میں سے جب کوئی شخص نماز اداکرتا ہے اورپھر اسی جگہ پر مقیم رہتا ہے جب تک وہ کوئی اور کلام نہ کرے اورنہ اپنی جگہ سے ہٹے تو فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں اے اللہ کریم !اس کو بخش دے ، اے اللہ اس پر رحم فرما۔(بخاری ،مسلم)
٭حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:بے شک اللہ تبارک وتعالیٰ ان لوگوں پر رحمت بھیجتا ہے اورفرشتے ان کے لیے دعا کرتے ہیں جو نما زکے لیے صفو ں کو جوڑ تے ہیں اورجو شخص صف میں موجود خالی جگہ کو بھر دیتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی عوض اس کا ایک درجہ بلندکردیتا ہے۔ (ابن ماجہ ،مجمع الزوائد)
٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ جب اپنی جائے نماز پر بیٹھ کر جماعت کھڑے ہونے کا انتظارکرتا ہے تو وہ نماز ہی میں ہے ۔ فرشتے اس کے لیے دعا کرتے ہیں اے اللہ اس کے گناہ معاف کردے ، اے اللہ اس پر رحمتیں نازل فرما۔ فرشتوں کی ان دعاﺅں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ نماز اداکرنے والا واپس نہ چلا جائے یا بے وضو نہ ہوجائے ۔(مسلم،ابوداﺅد)
٭ حضر ت براءبن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ پہلی صفوں میں نماز اداکرنے والوں پر رحمت بھیجتا ہے اورفرشتے ان کے لیے دعاکرتے ہیں ۔ (سنن نسائی،السنن الکبریٰ)
٭ حضرت ابوعمامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ،جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو لوگوں کو خیر کی تعلیم دیتیں ہیں ان پر اللہ رحمتیں نازل فرماتا ہے اوراس کے فرشتے ،مخلوقاتِ سماوی وارضی ،یہاں تک کہ چیونٹی اپنے بل میں اورمچھلی سمندر میں اس کے لیے رحمت کی دعا کرتی ہے ۔(ترمذی،الترغیب والترہیب)
٭ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو مسلمان دن کی کسی ساعت میں کسی مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی طرف آسمان سے ستر ہزار فرشتے بھیجتے ہیں جو اس کے لیے شام تک دعائیں کرتے ہیں اوراگر رات کی کسی بھی ساعت میں عیادت کرتا ہے تو فرشتے صبح تک اس کے لیے دعاکرتے ہیں۔(صحیح ابن حبان، الترغیب والترہیب،) شعیب کہتے ہیں یہ حدیث امام مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح ہے۔ البانی کہتے ہیں یہ حدیث صحیح ہے۔
نے ارشاد فرمایا:تم میں سے جب کوئی شخص نماز اداکرتا ہے اورپھر اسی جگہ پر مقیم رہتا ہے جب تک وہ کوئی اور کلام نہ کرے اورنہ اپنی جگہ سے ہٹے تو فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں اے اللہ کریم !اس کو بخش دے ، اے اللہ اس پر رحم فرما۔(بخاری ،مسلم)
0 Comments