حج وعمرہ زائرین کی مکہ میں گمشدگی کی دس بڑی وجوہات

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

حج وعمرہ زائرین کی مکہ میں گمشدگی کی دس بڑی وجوہات

سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے لئے جانے والے زائرین مسجد الحرام اور اس
کے گرد کے علاقے میں کھو جاتے ہیں۔ ایسا اکثر اوقات بڑھاپے، عربی سے ناواقفیت اور اپنےگروپ سے بچھڑنا شامل ہے۔

کثیر الاشاعت عربی روزنامہ "مکہ" نے زائرین کے لاپتا ہونے کی وجوہات پر 
مشتمل فہرست تیار کی ہے۔ عام طور پر زائرین اپنی زبان بولنے والے افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا پولیس افسروں سے اپنے ہوٹل کا راستہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت گھمبیر ہوجاتی ہے جب انہیں عربی سے ناواقفیت ہوتی ہے یا انہیں اپنے ہوٹل کے نام یا ایڈریس کا نہیں پتا ہوتا ہے۔
سعودی عرب میں ترک زائرین کے سپروائزر احمد حلابی کا کہنا ہے کہ "آپ کو زائرین کی عمر، ان کے سماجی اور ثقافتی پس منظر کو دیکھنا ہوگا۔" ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج تمام لاپتا افراد پر خاص توجہ دیتی ہے اور ان کی منزل تک واپسی کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے بڑھاپے کے علاوہ بھی کئی وجوہات اور عوامل کا ذکر کیا جن کی وجہ سے زائرین لاپتہ ہوجاتے ہیں۔ بوڑھے زائرین کو مسجد الحرام میں داخلے کے وقت گیٹ کا نام یاد رکھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ حلابی کا کہنا تھا "مسجد الحرام بہت بڑی ہے اور اس کے اردگرد موجود سڑکیں الجھا دینے والی ہیں۔ کچھ افراد اپنے ہوٹل سے اکیلے ہی باہر نکل جاتے ہیں اور کچھ افراد گروپ کے ساتھ نہیں رہتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بناء پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔"

اخبار نے آخر میں حج و عمرہ کے دوران لاپتا ہونے کی مندرجہ ذیل دس وجوہات بیان کی ہیں:
1۔ بڑھاپا
2۔ زبان سے ناواقفیت
3۔ نقشوں سے ناواقفیت
4۔ ہوٹل یا رہائش کی جگہ کے نام یا ایڈریس نہ معلوم ہونا۔
5۔ آفس برائے زائرین کا نام معلوم نہ ہونا۔
6۔ سڑک یا علاقے کے نام سے نا واقفیت
7۔ قریب موجود اہم مقامات پر توجہ نہ دینا
8- گروپ سے بچھڑنا
9۔ کلائی پر باندھے شناختی بینڈ کا اتارنا۔
10۔ مسجد الحرام میں کسی ایک راستے سے جانا اور واپسی پر دوسرا راستہ اختیار کرنا۔

Post a Comment

0 Comments