اسلام کی تعلیمات اور سچائی نے چینی نوجوانوں کو متاثر کر دیا۔ چین میں اسلام کے علاوہ کیتھولک، پروٹسٹنٹ، بدھ مت اور تاو مت سرکاری طور پر تسلیم شدہ مذاہب ہیں۔ مقبولیت میں کیتھولک چین میں دوسرے نمبر پر مذہب ہے، بدھ مت اور تاو مت ساٹھ سال سے زائد العمر لوگوں میں مقبول ہے۔
سروے کے مطابق مجموعی طور پر چین میں بدھ مت پیروکاروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ چین میں مسلمان آبادی کی سب سے سے زیادہ شرح پیدائش ہے۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی رینمن یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کی طرف سے چین میں مذہب پر کیے گئے سروے کے مطابق لادین ریاست کی طرف سے تسلیم شدہ پانچ مذاہب میں اسلام 30سال سے کم عمر نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔
چینی مسلمانوں کی 22اعشاریہ 4 فیصد آبادی اسی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔2010 کے پیو ریسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں مسلمانوں کی آبادی تقریبا دو کروڑ 3 3 لاکھ تھی جو کل چینی آبادی کا 1عشاریہ 8فیصد ہے۔ سینٹر نے2030 تک چین میں3کروڑ مسلم آبادی ہونے کی پیش گوئی کی تھی
0 Comments