مسجد کے آداب - The Etiquette and Rules of the Masjid

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مسجد کے آداب - The Etiquette and Rules of the Masjid

٭حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہوتو وہ بیٹھنے سے پہلے دورکعت نماز (تحیۃ المسجد )پڑھ لے ۔ بخاری ، مسلم

٭حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم جنت کے باغات سے گزرا کرو تو اس میں چرا بھی کرو، استفسار کیاگیا ، یارسول اللہ ! جنت کے باغات کون سے ہیں، آپ نے فرمایا  مساجد، پوچھا گیا ان میں چرنا کس طرح ہے ارشادہوا، سبحان اللہ والحمد اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔ سنن ترمذی

٭حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اس بدبودار درخت (لہسن اورپیاز)میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہماری مسجد وں کے قریب نہ آئے کیونکہ جس چیز سے انسانوں کو ایذا پہنچتی ہے اس سے فرشتوں کو بھی اذیت پہنچتی ہے۔ بخاری ، مسلم 

٭حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مسجد میں جس نیت سے آیا وہی اس کا حصہ ہے۔  سنن ابی دائود 

٭حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا :اپنے کم سن بچوں کو اور اپنے لڑائی جھگڑوں کو ، اپنی حدود (کے نفاذ) کو اپنی خرید وفروخت کو اپنی مسجد وں سے دور رکھو، ایا م جمعہ میں مسجد وں میں کثرتوں سے جمع ہوجائو اور اپنی مسجدوں کے دروازوں پر وضو کرنے کی جگہیں بنائو مصنف : طبرانی ، عبدالرزاق 
٭حضرت ابودرداء ، حضرت ابوامامہ اورحضرت واثلہ رضی اللہ عنہم کا بیان ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بچوں کو اپنے پاگل لوگوں کو ، اپنے برے لوگوں کو اپنی خریدوفروخت کو، اپنے تنازعات کو، اپنی آوازوں کو اپنی تلوار سونتنے کو اوراپنی سزائوں کے نفاذکو اپنی مسجدوں سے دور رکھوجمعہ کے دن مسجد وں میں بکثرت حاضری دواوروضو خانے مسجدوں کے دروازے پر بنائو۔ ابن ماجہ، طبرانی، مجمع الزوائد 

 ٭حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید وفروخت کرتے ہوئے دیکھو تو کہو اللہ تیری تجارت میں نفع نہ دے اورجب تم دیکھو کہ کوئی شخص اپنی گمشدہ چیز کی تلاش کے لیے چلا رہا ہے تو کہو اللہ تیری چیز واپس نہ کرے۔ترمذی ، دارمی 

 ٭حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ مسجد میں دنیاوی باتیں کریں گے تم ان کے پاس مت بیٹھو اللہ کو ان کی کوئی حاجت نہیں ۔  مشکوٰۃ  

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments