اللہ تعالیٰ کود انسان کو بتلا رہا ہے کہ دنیا کی زندگی دھوکے کا سامان ہے ، لفظ " دھوکہ " کی تفہیم ایک بہتر زندگی بسر کرنے کیلیے نہایت ضروری ہے۔
...آیئے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ، کوئی شخص آپ کو نوٹوں سے بھرا بریف کیس دے اور کہے کہ اس میں ایک کروڑ ڈالرز ہیں ، آپ کے پاس ایک دن یا اس بھی کم وقت ہے اسے خریداری کر لیں ، میڈیا کے نمائندے آپ کی اس کاروائی کو لائیو دکھا رہے ہوں ، اپ نے اپنے دوست احباب بھی اکٹھے کیے ہوں ۔ اور آپ ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں داخل ہوتے ہیں من پسند اشیا کا ایک ڈھیر لگواتے جاتے ہیں جب دور و نزدیک سے تمام اشیا ایک جا جمع ہوجائیں اور آپ بریف کیس کھولیں تو تمام کے تمام نوٹ جعلی ہوں ، تو جو کییفت اس سمے ہو اسے " دھوکہ " اور شرمندگی کہہ سکتے ہیں ، یہ دنیا بھی ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور ہے اللہ تعالیٰ کے کیمرامن ہماری ہر اکٹوٹی کو ایک اور دنیا میں لائیو دکھا رہے ہیں اور اسٹور کر رہے ہیں ہم تمام عمر اللہ کے دیے ہوئے رزق سے یہاں کا مال و متاع جمع کرتے ہیں اور سانسوں کی کرنسی ختم ہوتی جاتی ہے اور جاتے سمے محض کفن کا ایک ٹکڑا ہمراہ لے کر جاتے ہیں ، انسان ایک کفن کمانے اس دنیا میں آتا ہے لیکن وہ بھی نہیں خرید پاتا وہ بھی اس کے عزیز رشتہ دار اسے ڈالتے ہیں ، سو دوستو اس " دھوکے " کی اصلیت سمجھو ۔
0 Comments